Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی گرین انیٹیشیو کے تحت تین لاکھ 50 ہزار ہیکٹر اراضی کو بحال کرنے کا ہدف

مملکت میں قدرتی چراگاہوں کی بحالی کے لیے مہم کا آغاز کیا گیا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار ویجیٹیشن کور ڈیویلپمنٹ اینڈ کومبیٹنگ ڈیزرٹیفیکیشن نے مملکت بھر میں قدرتی چراگاہوں کی بحالی کے لیے ایک مہم کا آغاز کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اس کا مقصد سعودی گرین انیشیٹیو کی سپورٹ کے لیے 2030 تک تین لاکھ 50 ہزار ہیکٹر اراضی کو بحال کرنا ہے۔
گزشتہ دو برسوں کے دوران سینٹر نے 40 اقسام کے پودوں کے 109 ٹن بیجوں کے ذریعے 58 مقامات اور 15 وادیوں اور چرا گاہوں میں 51 ہزار ہیکٹر سے زائد بنجر زمین کو دوبارہ بحال کیا ہے۔
اس سال پروگرام کا ہدف 70 مقامات اور 25 وادیوں اور چراگاہوں میں مزید 60 ہزار ہیکڑ زمین کو بحال کرنا ہے۔ 70 اقسام کے 110 ٹن سے زیادہ بیج پھیلائے جائیں گے۔
زیادہ سے زیادہ نشو و نما کے لیے تمام بیجوں کے انٹرنیشنل سیڈ ٹیسٹنگ ایسوسی ایشن کے سٹینڈرز کے مطابق چھ کوالٹی ٹیسٹ کیے گئے۔
اس کے علاوہ سینٹر نے بیجوں کے بوائی کے شیڈول اور پانی کی بچت کی کوششوں کو ریجنل کلاؤڈ سیڈنگ پروگرام کے ساتھ ہم آہنگ کیا ہے۔
اس کا مقصد بارش کی پیشگوئی اور موسمیاتی ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے زیادہ بارش والےعلاقوں کو ہدف بنا کر پودوں کی نشوونما کو بڑھانا ہے۔

 

شیئر: