سعودی وزیر خارجہ سے اماراتی و مراکشی ہم منصب کا رابطہ
جمعہ 23 اکتوبر 2026 17:24
علاقائی تازہ ترین صورتحال اور کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو،ایکس )
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اماراتی اور مراکشی وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک رابطے کیے اور علاقائی حالات پر گفتگو کی۔
ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے ٹیلی فونک پر رابطہ کیا۔
دوسری جانب مراکشی وزیرامور خارجہ ناصر بوریطہ نے بھی جمعہ کے روز شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
دونوں رہنماوں نے سعودی وزیر خارجہ سے تازہ ترین علاقائی صورتحال اور حل کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔