شہزادہ فیصل بن فرحان سے قطر اور کویت کے وزرائے خارجہ کے الگ الگ رابطے
ان رابطوں میں حالیہ علاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی اور کویت کے ہم منصب شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے الگ الگ ٹیلی فون پر رابطے کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق ان رابطوں میں حالیہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
حوثی ملیشا کی جانب سے مملکت کی شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے والے گھناؤنے حملوں کی مذمت کی گئی۔
خطے کی صورتحال کے ساتھ جی سی سی کے مشترکہ ایکشن سسٹم کو مضبوط بنانے، علاقائی سکیورٹی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے برادر ملکوں کی مسلسل کوششوں، ہم آہنگی اور مشاورت کی اہمیت پر بات کی گئی۔
اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو متحدہ عرب امارات کے ہم منصب عبداللہ بن زاید کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی جس میں سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت کی گئی۔
امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید نےاس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ سعودی عرب کی جانب سے اپنے دفاع کو یقینی بنانے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات میں متحدہ عرب امارات مملکت کا ساتھ دے گا۔
