Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان ، رواں برس ڈیڑھ لاکھ شہری بے گھر

نیو یارک ..... افغانستان میں جاری تنازع کے سبب رواں برس اب تک ڈیڑھ لاکھ کے قریب افغان باشندے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ۔ اقوام متحدہ کی طرف سے منگل کوجاری کردہ رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ۔اقوام متحدہ کے مطابق رواں برس اب تک 146,400 افغان شہری بے گھر ہوئے تاہم یہ تعداد گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران بے گھر ہونے والے افغانوں کی تعداد سے 25 فیصد کم ہے۔
 

 

شیئر: