Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گداگروں کو خیرات نہ دیں، عازمین حج کو ہدایت

’یہ لوگ محتاج نہیں بلکہ پیشہ ور ہیں جن کا کام عازمین حج کو بے وقوف بنانا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت حج و عمرہ نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ وہ گداگروں کو صدقہ خیرات نہ دیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’حرمین شریفین کے قریب اور عازمین حج کی گزرگاہوں میں کچھ افراد گداگری کرتے نظر آسکتے ہیں‘۔
’یہ لوگ محتاج نہیں بلکہ پیشہ ور ہیں جن کا کام عازمین حج کو بے وقوف بنانا ہے‘۔
وزارت نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ ’سعودی عرب کے قانون کے مطابق گداگری قابل سزا سنگین جرم ہے جس کے انسداد کے لیے خصوصی ادارے کام کر رہے ہیں‘۔
’مستحقین تک صدقہ و خیرات پہنچانے کے لیے ضروری ہے کہ مستند اور اجازت یافتہ اداروں سے رجوع کیا جائے جن کے دفاتر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بھی موجود ہیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’عازمین حج کے لیے ضروری ہے کہ وہ ملک کے قوانین کا احترام کریں اور ضوابط کی پابندی کے ساتھ مناسک کی ادائیگی کریں‘۔

شیئر: