Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسکرین ریپلیسمنٹ وارنٹی کے ساتھ انٹکس کااسمارٹ فون

انٹکس کمپنی نے ایکوا لائن ایکس ون اور ایکوا لائن ایکس ون پلس اسمارٹ فون لانچ کر دیا ہے۔ دونوں اسمارٹ فونز میں 5.2 انچ ڈسپلے اور 4 جی سپورٹ دی گئی ہے۔
 
 ایکس ون پلس میں 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج جبکہ ایکس ون میں 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ دونوں ڈیواسز میں فنگر پرنٹ سینسر ، کاڈ کور پراسیسر ، 2800 ملی ایمپئر آورز کی بیٹری ، 13 میگا پکسل بیک کیمرہ ، 5 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ اور ایل ای ڈی فلیش دی گئی ہے۔ 
 
اسکے علاوہ ڈیٹا بیک ، مائی فون سیکیورٹی ، سوفٹ کی اور پرائم ویڈیوز جیسی سروسز بھی فراہم کی گئی ہیں۔ اسمارٹ فون خریدنے والے صارفین کو ایک سال کے اندر اسکرین ٹوٹ جانے کی صورت میں اسکرین کی مفت تبدیلی کی وارنٹی بھی دی گئی ہے۔ اسمارٹ فونز کو کالے ، شیمپین اور نیلے رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔ ایکس ون کی قیمت 7499 اور ون پلس کی قیمت 8499 ہندوستانی روپے ہے۔
 

شیئر: