Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فلم کمیشن کی مشیر ھاجر النعیم

سعودی خاتون نے کیلیفورنیا سے فلم پروڈکشن میں ماسٹر ڈگری حاصل کی ہے۔ فوٹو اباوٹ ہر
سعودی وزارت ثقافت کے تحت بننے والے سعودی فلم کمیشن کا مقصد نوجوان سعودی فلم سازوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ھاجر النعیم جولائی 2021 سے سعودی فلم کمیشن میں مشیر کے عہدے پر تعینات ہیں۔ سعودی فلم کمیشن سرمایہ کاری اور تعلیم کے ذریعے مقامی اور بیرون ملک فلم انڈسٹری کو وسعت دینے اور مضبوط کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔
ھاجر النعیم نے وزارت ثقافت میں ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ کی سربراہ کے طور پر2017 میں اس ادارے میں شمولیت اختیار کی اور انہوں نے ادارے میں پانچ سالہ منصوبہ تیار کیا۔
ریاض میں موجود فلمز کمیونٹی بورڈ کی چیئرپرسن بھی ہیں، ج وسعودی خواتین فلم سازوں کے لیے تعاون، فلم کی تکنیک سیکھنے اور اور اس صنعت میں ہنر کے تبادلہ کے لیے ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے۔
مارچ 2020 سے مارچ 2021 تک ھاجر النعیم نے ایک معروف پروڈکشن میں بطور پروڈیوسر کام کیا جہاں انہوں نے تجارتی اشتہارات تیار کیے اور کمپنی کی حکمت عملی تیارکی۔
ھاجر النعیم نے کئی فیچر فلمیں، مختصر فلمیں اور تجارتی اشتہارات بنا کر اپنے پروڈکشن کا بھی تجربہ کیا۔
2020 میں  انہوں  نے روسو برادرز کی ہدایت کاری میں بننے والی فیچر فلم 'چیری' اور سعودی خاتون ھند الفہد کی ہدایت کاری میں 'ان فارگیٹیبل ہینڈز' نامی فلم  تیار کی ہے۔

ھاجر  نے فیچر فلمیں اور تجارتی اشتہارات کا بھی تجربہ کیا۔ فوٹو ٹوئٹر

انہوں نے 2014 میں فلم برتھ ڈے، 2015 میں فلم میکنگ میجک اور 2018 میں فلم بلیک سینڈ میں ہدایت کاری کی ہے اس کےعلاوہ مختصر فلمیں بھی پروڈیوس کی ہیں۔
ان کی  2017 میں بنائی گئی مختصر دورانیہ کی فلم ڈیٹینڈ  کو دبئی فلم فیسٹیول میں خصوصی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا اور2016 میں تیار کی گئی فلم ہوپ کو سعودی فلم فیسٹیول میں نامزدگی ملی تھی۔
ھاجر النعیم نے کنگ فیصل یونیورسٹی سے مینجمنٹ انفارمیشن سسٹمز میں بیچلر کی ڈگری اورلاس اینجلس کی لیوولا میری ماؤنٹ یونیورسٹی، لاس اینجلس، کیلیفورنیا سے فلم اور ٹی وی پروڈکشن میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے۔
 
 
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: