Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ میں پاکستانی شادی کی تقریب ’میدان جنگ‘ بن گئی، کُرسیاں اور مُکے چل گئے

پولیس شادی میں پیش آنے والے اس ناخوش گوار واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شادی کی ایک تقریب کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں شریک مہمانوں کے مابین دوران تقریب خوفناک لڑائی شروع ہو جاتی ہے۔
یہ ویڈیو انگلیںڈ کے شہر گریٹر مانچسٹر کے علاقے بولٹن کی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھانے کی تقریب میں مہمان کھانا کھا رہے ہوتے ہیں تو اس دوران ایک شخص وہاں آتا ہے اور ایک مہمان کی ٹوپی اتارتا ہے جس کے باعث وہاں موجود تمام افراد میں لڑائی شروع ہو جاتی ہے۔
ویڈیو میں افراد کو نہ صرف ایک دوسرے کو تھپڑ، مکے اور گھونسے مارتے دیکھا جا سکتا ہے بلکہ شادی پر آئے ہوئے مہمان ایک دوسرے کے خلاف کرسیوں کا بھی خوب استعمال کرتے نظر آتے ہیں۔
گریٹر مانچسٹر پولیس کے ترجمان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’24 اگست 2023 کو رات ساڑھے آٹھ بجے پولیس اہلکاروں کو بولٹن کی پریسکوٹ سٹریٹ میں لڑائی کی اطلاع ملی۔
پولیس نے شرکاء کے درمیان تصادم کو ختم کیا اور صورتحال پر قابو پایا۔ لڑائی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ایک شخص کو پولیس اہلکار پر حملہ کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تفتیش کیا جا رہی ہے۔‘
دوسری جانب اس وائرل ویڈیو پر ٹوئٹر صارفین بھی اپنے تبصرے کر رہے ہیں۔
ماہاراج رائنا نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’اُن (مہمانوں) کا قصور نہیں ہے، قصور میزبان کا ہے کہ جس نے ایسے نظم و ضبط والے مہمان مدعو کیے ہیں۔‘
 
وسیم اختر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’دلہے اور دلہن کے لیے دکھ ہو رہا ہے، اُن کا بڑا دن خراب ہوگیا، شادی پر ہزاروں روپے لگائے ہوں گے اور یہ ہوگیا۔‘
 
ٹیپو سیلٹک نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’بہت زیادہ ایکشن (لڑائی) ہو رہی ہے، بھائی مجھے بڑی سکرین کی ضرورت ہے۔‘
 

شیئر: