Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے اگست میں 36 ہزار سے زیادہ سرٹیفکیٹ آف اوریجن جاری کیے

اسے برآمدات کو فروغ دینے کی کوششوں کے طور پر دیکھا جاتا ہے (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کی وزارت صنعت اور معدنی وسائل کے اعداد و شمار کے مطابق وزارت نے اگست میں 36 ہزار 293 سرٹیفکیٹ آف اوریجن جاری کیے جب کہ جولائی میں یہ تعداد 34 ہزار 926 تھی۔
عرب نیوز کے مطابق وزارت کے اس انیشیٹو کو مختلف شعبوں میں برآمدات کو فروغ دینے کی کوششوں کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
سرٹیفکیٹ آف اوریجن بین الاقوامی تجارت میں ایک اہم دستاویز کے طور پر اس بات کی توثیق کرتے ہیں کہ برآمد شدہ سامان نیشنل اوریجن کا ہے یا اس کے معیار پر پورا اترا ہے۔
تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ یہ سروس بڑی کارپوریشنز یا صنعتی جماعتوں تک ہی محدود نہیں بلکہ اس میں کسان، ماہی گیر، انفرادی انٹرپرینر  اور مقامی کاریگرشامل ہیں۔
مزید برآں، وزارت کا اجرا کا نظام سرٹیفکیٹ آف اوریجن کے چار الگ الگ ماڈل پیش کرتا ہے جو برآمدی منظرناموں کی ایک وسیع رینج کو پورا کرتا ہے۔
ماڈلز میں خلیج تعاون کونسل کے ممالک کو برآمد کی جانے والی مصنوعات کے لیے ایک مخصوص ورژن اور دوسرے عرب ممالک کو جانے والی اشیا کے لیے ایک مخصوص ورژن شامل ہے۔
ایک ترجیحی معیاری ماڈل جی سی سی کی برآمدات کے لیے ان ممالک اور اقتصادی بلاکس کے لیے بھی دستیاب ہے جن کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے موجود ہیں۔
وہ ممالک جو ترجیحی علاج کی پیشکش نہیں کرتے ہیں انہیں وزارت کی جا نب سے انگریزی اور عربی زبان میں ایک سرٹیفکیٹ بھی فراہم کیا جاتا ہے۔

شیئر: