Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر: ٹرینوں کے تصادم میں مرنیوالے 41ہوگئے

قاہرہ ..... مصر میں 2مسافر ٹرینوں کے تصادم میں مرنیوالوں کی تعداد 41ہوگئی۔یہ حادثہ مصر کے ساحلی شہر اسکندریہ میں پیش آیا۔حکام کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرین قاہرہ جبکہ دوسری پورٹ سعید کی جانب سے آ رہی تھی۔ مصر کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حادثے میں 120 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔مصر کی وزارت صحت کے مطابق علاقے کے تمام ہسپتالوں میں ہنگامی صورتِ حال نافذ کر دی گئی ہے جبکہ مصر کی ٹریفک وزیر نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک ٹرین خراب ہو کر ٹریک پر کھڑی تھی جب دوسری ٹرین اس سے ٹکرا گئی۔قاہرہ میں سنہ 2013 میں ایک ٹرین کے ایک منی بس اور دیگر گاڑیوں سے ٹکرانے کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔مصر میں ریل کا سب سے جان لیوا حادثہ سنہ 2002 میں ہوا تھا جب دارالحکومت قاہرہ کے قریب ایک ٹرین میں آگ لگنے سے 370 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

شیئر: