Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن میں قطری ہوٹلوں کی فہرست کا اجرا

لندن .... لندن میں قطری ہوٹلوں کی بلیک لسٹ تقسیم کی جانے لگی۔ سوشل میڈیا پر ایسے ہوٹلوں کے نام پھیلا دیئے گئے جو قطر ہولڈنگ سمیت متعدد کمپنیوں کی ملکیت ہیں۔ یہ ہوٹل قطر کا حکمراں خاندان مختلف ناموں اور عنوانوں سے خریدے ہوئے ہے۔ برطانیہ میں متعین اماراتی سفیر سلیمان المزروعی نے واضح کیا کہ ہمیں اس قسم کی فہرست کا کوئی علم نہیں۔ سعودی عرب ، مصر،امارات اور بحرین نے قطر کی جن کمپنیوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے ان کا لندن کے قطری ہوٹلوں سے کوئی تعلق نہیں۔
 

شیئر: