Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”گوتمیم گو“

تبوک .... بالاخر قطری عوام نے خاموشی توڑ دی۔ صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔ سوشل میڈیا پر قطری عوام نے ”گوتمیم گو“ کا نعرہ بلند کردیا۔ اس قسم کی نعرے بازی ہیش ٹیگ پر ٹرینڈ کی شکل اختیار کر گئی۔ قطری عوام عازمین حج کو فضائی راستے ارض مقدس جانے سے روکنے پر دلبرداشتہ ہوگئے۔ قطری حکمرانوں کی جانب سے الیکٹرانک میڈیا کو زبردست کنٹرول کرنے کے باوجود امیر قطر کےخلاف تبصرے، تجزیے اور مطالبے منظر عام پر آنے لگے۔ قطری عوام کا کہناہے کہ عبداللہ آل ثانی قطر کا مستقبل ہیں۔ انکا اشارہ شیخ عبداللہ بن علی بن عبداللہ بن جاسم آل ثانی کی جانب ہے جنہوں نے حال ہی میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان سے ملاقات کی تھی اور حج کیلئے فضائی راستہ کھولنے کی سفارش کی تھی۔
 

شیئر: