پاکستانی آٹو موبائل انڈسٹری میں ایک زبردست جدت سامنے آئی ہے، جہاں پہلی بار ریموٹ کنٹرول اور سمارٹ واچ سے چلنے والی جدید سکوٹی متعارف کروا دی گئی ہے۔ لاہور میں منعقدہ 'پاکستان انٹرنیشنل آٹو موبائل ایکسپو' کے موقع پر ایک نجی کمپنی نے اس جدید سکوٹی کا پہلا ماڈل نمائش کے لیے پیش کیا، جو ٹیکنالوجی کے شائقین اور ڈرائیونگ کو آسان بنانے کے خواہشمندوں کے لیے خاصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ ادیب یوسفزئی کی رپورٹ