Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی اور ایرائی وزرائے خارجہ کا توانائی کی فراہمی اور محفوظ جہاز رانی پر تبادلہ خیال

جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے ( فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سنیچر کو ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے میں  توانائی کی بلا تعطل فراہمی اور بحری جہازوں کی محفوط اور تیز رفتار آمد و رفت کی اہیمت پر زور دیا ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ رکاوٹوں کے اثرات ترقی پذیر ملکوں اور گلوبل سپلائی چینز پر مرتب ہوتے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری ہی واحد قابل عمل راستہ ہے۔ 
بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے قریبی تعاون کو برقرار رکھنے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔
بیان میں عباس عراقچی کے رد عمل کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
پاکستان کو کشیدگی میں اضافے کے باعث توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا سامنا ہے جس سے وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔
ایک اسلامی جماعت نے دھمکی دی ہے کہ اگر حکومت نے ایندھن کی قیمتوں می کمی نہ کی تو وہ اتوار کو دارالحکومت کی جانب مارچ کرے گی۔

 

شیئر: