ایموجیز کیسے وجود میں آئیں
ٹوکیو.... دیکھتے ہی دیکھتے عالمی شہرت حاصل کرنے والے ایموجی ڈیزائن نے پچھلے دنوں میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ایموجی کا خاکہ تیار کیا۔ شیکا تیگاکوریتا نامی شخص جاپان کی ایک ٹیلیفون کمپنی میں کام کرتا تھا۔ اسی دوران اسے خیال آیا کہ مواصلات اور رابطوں کا مروجہ نظام زیادہ بہتر بنایا جاسکتا ہے تاہم اسکی صورت کیا ہوگی اسکے بارے میں یقینی طور پر اسے کچھ بھی معلوم نہیں تھا۔ وہ اس زمانے میں این ٹی ٹی نامی فون کمپنی میں کام کرتا تھا۔ اس نے مالک کو کچھ بتائے بغیر اپنے طور پر ڈیزائن پر کام شروع کیا اور ایک ایسا خاکہ تیار کیا جسے دیکھتے ہی اس جاپانی حرف کا خاکہ سامنے آتا ہے جو انگریزی کا حرف ای کا تلفظ ادا کرتا ہے۔ اسی طرح حروف کو جاپان میں موجی کہا جاتا ہے چنانچہ دونوں کو ملا کر اس نے ایموجی کا لفظ تخلیق کیا اور پہلی بار اسے 1999ء میں آئی موڈ نامی فرم کی جانب سے لانچ کیا گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے پہلے جاپان اور پھر دنیا بھر میں ہٹ ہوگیا۔مغربی کمپنیاں ایپل اور گوگل نے اس کے بہت بعد اس عالمی علامت کو معمولی تغیر کے ساتھ اپنایا۔