وائی ایس آر کانگریس حیدرآباد کے جنرل سیکریٹری حادثہ میں ہلاک
حیدرآباد۔۔۔۔۔۔تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے شمس آباد کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں وائی ایس آرکانگریس پارٹی کے حیدرآباد کے جنرل سیکریٹری مرزا عظم علی جاں بحق ہوگئے۔اس حادثہ میں دیگر 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ شمس آباد کی حدود میں سدھانتی چوراہا کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ان کی کار ستون سے ٹکرا گئی ۔اس حادثہ میں اعظم علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے ۔ اعظم علی ،محبوب نگر ضلع سے حیدرآباد آرہے تھے۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔ اس حادثہ میں اعظم علی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع پر وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی اور تلنگانہ کے پارٹی صدر سریکانت ریڈی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔