Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلیم شہزاد کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت

کراچی... انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردوں کے علاج معالجے کے کیس میں ایم کیو ایم کے سابق رہنما  سلیم شہزاد کو بیرون ملک علاج کرانے کی اجازت دے دی۔ کیس کی سماعت کے دوران سلیم شہزاد نے عدالت سے استدعا کی کہ علاج کے لئے بیرون ملک جانا چاہتا ہوں،اجازت دی جائے۔ عدالت نے سلیم شہزاد کی درخواست منظور کرلی۔اس سے قبل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نے سلیم شہزاد کے خلاف تھانہ کھوکھرا پار کے مقدمات میں عبوری ضمانت بحال کی تھی۔واضح رہے کہ سلیم شہزاد کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور اس کا علاج کرارہے ہیں۔

شیئر: