Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی افریقہ کی دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں فتح، ڈیوڈ ملر کی سنچری کا نیا عالمی ریکارڈ

پوچیسٹروم: جنوبی افریقی بلے باز ڈیوڈ ملر کی ریکارڈ سنچری کی بدولت بنگلہ دیش کو دوسرے میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔جنوبی افریقہ نے 83رنز سے میچ جیت لیا۔224/4کے جواب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 141رنز پر آوٹ ہوگئی۔اوپنرہاشم آملہ نے85رنز کی خوبصورت اننگز کھیلی جس میں ایک چھکے سمیت گیارہ چوکے شامل تھے۔ ڈیوڈ ملر نے دوسرے ٹی20 میچ میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے تیز ترین سنچری کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔یوڈ ملر بیٹنگ پر آئے تو جنوبی افریقہ نے 9.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 78 رنز بنائے تھے۔جارح مزاج بلے باز اننگز کی دوسری ہی گیند پر اس وقت خوش قسمت ثابت ہوئے جب روبیل حسین کی گیند پر وکٹ کیپر ان کا کیچ لینے میں ناکام رہے۔ملر نے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھا کر اننگز کا آغاز نسبتاً محتاط انداز میں کیا اور 10 گیندوں پر 12 رنز بنائے لیکن اس کے بعد جنوبی افریقی بلے باز نے بنگلہ دیشی بولرز کا بھرکس نکال دیا اور 36گیندوں پر 9چھکوں اور 7چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی۔انہوں نے 101ناٹ آوٹ رنز بنا کر مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کیا ۔جنوبی افریقہ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دونوں میچ جیت کر بنگلہ دیش کو وائٹ واش شکست سے دوچار کیا۔ 

شیئر: