Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان ریلیف کی جانب سے 2025 میں دنیا بھر میں 35 ہزار ٹن امداد کی فراہمی

ایس پی اے کے مطابق یہ امداد 1,182 ٹرکوں، 89 بحری جہازوں اور 41 طیاروں کے ذریعے پہنچائی گئی۔ (فوٹو: کے ایس ریلیف ایکس)
سال 2025 کے دوران، شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف مرکز (کے ایس ریلیف) نے دنیا بھر کے 61 ممالک میں خوراک، پناہ گاہ اور طبی سامان پر مشتمل 35 ہزار ٹن سے زائد امداد فراہم کی۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق یہ امداد 1,182 ٹرکوں، 89 بحری جہازوں اور 41 طیاروں کے ذریعے پہنچائی گئی، تاکہ دنیا کے مختلف بحران زدہ علاقوں تک بروقت مدد یقینی بنائی جا سکے۔
یہ اقدام سعودی عرب کے انسانی اقدار اور عالمی یکجہتی کے ساتھ پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
کے ایس ریلیف کے ذریعے مملکت انسانی تکالیف کے خاتمے اور کمزور طبقات کے وقار کے تحفظ میں قائدانہ کردار ادا کرتی آ رہی ہے، جس سے عالمی طور پر لیڈنگ عطیہ دہندہ کے طور پر سعودی عرب کی حیثیت مزید مستحکم ہوئی ہے۔

 

شیئر: