سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، پاکستان میں منگل 3 فروری کو نرخ کیا رہے؟
پاکستان میں منگل کو سونے کی قیمت میں 24 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو 24 ہزار روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 14 ہزار 362 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ دن اس کی قیمت 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
حالیہ اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 20 ہزار 576 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار 982 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 4 لاکھ 4 ہزار 248 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
دوسری جانب منگل کو فی تولہ چاندی کی قیمت میں 741 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 9 ہزار 146 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 7 ہزار 841 روپے ہو چکی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 240 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 ہزار 916 ڈالر ہو چکی ہے۔ اسی طرح فی اونس چاندی کی نئی قیمت 86.71 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔