Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی اور امریکی افواج کی مشترکہ مشقیں ختم

واشنگٹن ۔۔۔ انسانی ہمدردی پر مبنی امدادی مشن   کے حوالے سے چینی اور امریکی فوج  کی مشترکہ مشقیں  امریکی ریاست اوریگن میں ختم ہوگئیں۔ ان مشقوں میں دونوں افواج نے قدرتی آفات کے تناظر میں  انسانی ہمدردی پر مبنی امدادی مشن  کی مشترکہ مشقیں کیں۔ چینی وفد کے سربراہ جنرل جانگ جن نے کہا کہ مشترکہ فوجی مشقوں سے دونوں افواج کے درمیان باہمی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ چین اور امریکہ کو  ایک ساتھ  دنیا کو درپیش خطرات کا سامنا اور بنی نوع انسان کی ترقی کیلئے کردا ر ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چینی فوج امریکہ کے  ساتھ مل کر انسانی ہمدردی پر مبنی امدادی مشن سمیت متعلقہ شعبوں میں زیادہ مثبت تعاون کرنے پر تیار ہے ۔ چینی فوج علاقائی و بین الاقوامی امن و استحکام کیلئے کوشش کرتی رہے گی۔
 
 
 

شیئر: