Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر اور فلسطین کے تنازعات چیلنج ہیں، ملیحہ لودھی

نیو یارک..اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ امریکی صدرکے فیصلے سے مشرق وسطیٰ میں تناوبڑھے گا۔ امریکہ مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق فیصلہ واپس لے۔ القدس کی حیثیت میں تبدیلی پہلے سے افراتفری کے شکار خطے کے مسائل کوبڑھائے گی۔ سلامتی کونسل میں عالمی امن و سلامتی کو چیلنجز پر مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ تنازعات دنیا کےلئے پیچیدہ چیلنج ہیں۔ کشمیریوں اور فلسطینیوں کے خلاف قابض فورسز کے ہاتھوں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوا ئی جائیں۔سلامتی کونسل کی تمام قراردادوں پرعملدرآمد کی ضرورت ہے۔عالمی برادری تنازعات کے حل کی بجائے تماشا دیکھ رہی ہے ۔ بیرونی قبضے، سیاسی و معاشی نا انصافیوں، غربت کے خاتمہ کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہا کہ افریقہ سے افغانستان تک تنازعات عالمی امن و استحکام کیلئے خطرہ ہیں۔ عالمی امن و استحکام کیلئے فوجی کارروائیوں کے بجائے سیاسی حل تلاش کئے جائیں ۔

شیئر: