Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوجوان ملک کو فرقہ پرستی ، ذات پات اور بدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے آگے بڑھیں، وزیراعظم مودی

    نئی دہلی- - - - - - وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آخر کار مسلم خواتین کو صدیوں پرانے تین طلاق کے رواج سے نجات دلانے کا راستہ مل ہی گیا ۔وزیر اعظم نے کہا کہ محرم کے بغیر حج کے فریضہ کی ادائیگی پر عائد پابندی ہٹائے جانے کے بعد امسال قرعہ اندازی کے بغیر 1300خواتین کو بغیر محرم کے حج پر بھیجنے کا انتظام کیا جائے گا۔وزیراعظم نریندرمودی نے نئے سال کے موقع پر آل انڈیا ریڈیو سے اتوارکے روز نشر ہوئے ’’من کی بات‘ ‘پروگرام میں نوجوانوں سے ملک کو ذات پات ،فرقہ ،دہشتگردی اور بدعنوانی کے زہر سے پاک نئے ہندستان کی تعمیرکی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ امن اور خیر سگالی ہی ہماری محرک طاقت ہونی چاہئے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ 21ویں صدی کے ہندوستان میں امن ،خیر سگالی اور اتحاد ویگانگت ہی ہماری طاقت اور تحریک ہونی چاہئے۔نئے ہندوستان کو گندگی اور غریبی سے پاک ہوناچاہئے جہاں سب کیلئے یکساں مواقع ہوں اور سبھی کی امیدیں اور آرزویں پوری ہوں۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ 2018 کا یوم جمہوریہ یادگار ہوگا کیونکہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار اس تقریب میں آسیان ممالک کے تمام 10 رہنما مہمانان خصوصی کے طور پر ہندوستان آئیں گے۔ایسا ہندوستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا ۔

شیئر: