Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا ،نیوزی لینڈ کو پاکستان آنے پر آمادہ کریں گے، نجم سیٹھی

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے عزم ظاہرکیا ہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کو پاکستان آ کر کھیلنے کیلئے قائل کریں گے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ 2017 پاکستان کرکٹ کیلئے فتوحات کا سال رہا اور 2018 میں بھی فتوحات کے تسلسل کو جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم سیریز اور جونیئر ٹیم انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے نیوزی لینڈ میں موجود ہیں اور امید ہے دونوں جیت کر واپس لوٹیں گی۔پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی اور پلے آف کے 2 میچز لاہور میں ہوں گے۔ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی بہت ضروری ہے جس کیلئے بہت محنت کر رہے ہیں۔انہوں نے تصدیق کی کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم رواں سال مارچ میں پاکستان آ کر کھیلے گی اور آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بھی یو اے ای میں سیریز کھیلنے کےلئے آئیں گی تو انہیں پاکستان میں بھی ایک، دو میچز کیلئے قائل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ہماری توجہ آئندہ ورلڈ کپ پر مرکوز ہے ۔

شیئر: