خضدار کی نورین محسن جنہوں نے اپنا مہمان خانہ درس گاہ میں بدل دیا
خضدار کی نورین محسن جنہوں نے اپنا مہمان خانہ درس گاہ میں بدل دیا
ہفتہ 27 دسمبر 2025 6:35
بلوچستان کے ضلع خضدار کی نورین محسن جان اپنے علاقے کے 30 بچوں کو اپنے گھر کے مہمان خانے میں پڑھا رہی ہیں۔ انٹرنیٹ نہ ہونے کی وجہ سے ان کے شوہر شہر جا کر وائی فائی لگا کر یوٹیوب سے ویڈیوز ڈاؤنلوڈ کرتے ہیں جو نورین بچوں کو دکھاتی ہیں۔