Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کا یمن میں امن کے لیے سعودی عرب اور یو اے ای کی سفارتی کوششوں کا خیرمقدم

پاکستان نے یمن میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے اور خطے میں استحکام کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حالیہ سفارتی کوششوں کی حمایت کر دی ہے۔
پاکستان کے دفترِ خارجہ کی جانب سے جمعے کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد یمن کی بدلتی ہوئی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ ہم اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات کی کوششوں کو بھی سراہتے ہیں۔
دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ’ہم یمن کی وحدت اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں اس امید کا اظہار کرتے ہیں کہ یمن کے تمام فریق ایسے کسی بھی یکطرفہ قدم سے گریز کریں گے جو صورتحال کو مزید بگاڑنے کا باعث بنے۔‘
’ہم یمن کے تمام گروہوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ طے شدہ پیرامیٹرز کی بنیاد پر ایک جامع، مذاکراتی اور سیاسی حل کے لیے خلوصِ نیت کے ساتھ تعمیری بات چیت کا حصہ بنیں۔‘
بیان کے مطابق ’پاکستان پرامید ہے کہ جاری سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ملک میں دیرپا امن کے قیام اور یمنی عوام کی مشکلات کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات سامنے آئیں گے۔‘
دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ’ہم تمام یمنی فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ خلوصِ نیت کے ساتھ ایک جامع سیاسی حل کے لیے بات چیت کا آغاز کریں۔‘

شیئر: