Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سویڈن کے گرجا گھر سے شاہی خاندان کے نادر اور انمول زیورات کی چوری

اسٹرنگاس، جنوب مشرقی سویڈن.... سویڈن ایک ایسا پرامن ملک ہے جو دوسرے ملکوں کے مقابلے میں یہاں جرائم اور قانون کی خلاف ورزیوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہتی ہیں۔ مگر جب کبھی کوئی جرم ہوتا ہے تو  وہ بھی انوکھا ہوتا ے یا تو بہت ہی سنگین جرم سرزد ہوجائیگا یا چوری یا فراڈ کے بڑے واقعات پیش آجائیں گے۔ا نہی حالات میں  اسٹرنگاس کے گرجا گھر سے  شاہی خاندان کے زیورات اور زیر استعمال طلائی اشیاء چوری ہوگئی ہیں جنہیں انمول اور نادر بتایا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چوروں نے گرجا گھر میں رات کے وقت گھسنے کا فیصلہ کیا اور پھر ایک کشتی پر سوار ہوکر  جو قریب ہی ساحلی علاقے میں لنگر انداز تھی فرار ہوگئے۔ چوری ہونے والی چیزوں میں شاہی تاج ، حکمرانی عصا اور کمرکے گرد باندھی جانے والی طلائی زنجیر بھی شامل ہے۔ پولیس کا کہناہے کہ چوری کی اطلاع ملتے ہی وہ حرکت میں آگئی تھی اور انہوں نے چوروں کا تعاقب بھی کیا تھا۔چوری ہونے والے تاجوں میں ایک تاج سویڈن کے بادشاہ کارل نہم کا ہے اور دوسرا ملکہ کرسٹینا کا۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ انہوں نے گرجا گھر کے قریب ساحل پر لنگر اندازایک موٹر بوٹ پر دونوں چوروں کو بڑی عجلت میں اچھل کر چڑھتے ہوئے دیکھا اور پھر وہ دیکھتے ہی دیکھتے نظروں سے اوجھل ہوگئے۔  واضح ہو کہ کارل نہم 1604ء  میں سویڈن کے بادشاہ  بنے تھے اور 1611ء میں اپنی موت تک بادشاہت کرتے رہے ۔ دونوں تاج  کارل نہم کی موت کے بعد نمائش کیلئے رکھ دیئے گئے تھے اور قومی ثقافتی ورثے کا حصہ تھے۔
مزید پڑھیں: - - - - مگر مچھ کے منہ میں ہاتھ ڈالنے والا نگراں زخمی، دیکھنے والے سکتے میں

شیئر: