Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خفیہ معلومات امریکا کو دینے پر روسی سائنسدان کو غداری کے مقدمے کا سامنا

ماسکو۔۔۔ایک روسی سائنس دان نے وطن سے غداری کرتے ہوئے مبینہ طور پر مستقبل کے جدید ترین لڑاکا طیارے مگ 41 (MiG-41) سے متعلق انتہائی خفیہ معلومات امریکا کودے دیں۔جس کے بعد اربوں ڈالر کی تحقیق سے تیار کیا جانے والا یہ شاہکار طیارہ میدانِ عمل میں آنے سے پہلے ہی بیکار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔دوسری جانب خفیہ معلومات لِیک کرنے والے روس کے سینٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ وکٹرکدریا تسوف کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔وکٹر پر الزام ہیکہ اس نے نیٹو کے ایک رکن ملک کو یہ معلومات فراہم کیں۔

شیئر: