Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کفیل نے’’ ہروب‘‘ لگا دیا، اب کیا کروں ؟

ارسلان ہاشمی۔ جدہ
 
  • جدہ سے عبدالقدوس کا سوال ہے:
  میرا پیشہ سائق خاص ( فیملی ڈرائیور ) کا ہے ، کفیل سے کسی بات پر اختلاف ہو گیا جس نے جوازات میں میرا  " ہروب " لگا دیا تاہم ہروب کی انتہائی مدت ختم نہیں ہوئی ۔ کیا میں کفالت دوسری جگہ تبدیل کروا سکتا ہوں ؟
 
  •  سائق خاص کے تمام امور محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے انجام دیئے جاتے ہیں جن میں کفالت کی تبدیلی ، اقاموں کا اجراء یا اسی قسم کے دیگر معاملات ۔ آپ کے کیس میں کیونکہ ہروب لگایا ہوا ہے ،اس لئے یہ لازمی ہے کہ پہلے ہروب کینسل کروایا جائے جو کفیل ہی کروا سکتا ہے ۔ مقررہ مدت جو کہ15 دن ہے، اس کے اندر اندر جوازات سے ہروب کینسل کروانا لازمی ہے ۔ مدت ختم ہونے کے بعدہروب کینسل کرانے کا طریقہ کافی پیچیدہ ہوتا ہے ۔
مزید پڑھیں:مرافقین کا خروج وعودہ کی مدت میں توسیع ، طریقہ کیا ہے؟
 جوازات کے سسٹم میں مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد جس شخص کا ہروب لگا ہوتا ہے ،اسکا کمپیوٹر سیز کر دیا جاتا ہے اور اسکی معلومات قانون نافد کرنے والے ادارے کو فارورڈ کر دی جاتی ہیں جس کے بعد کافی پیچیدگی ہو تی ہے ۔ آپ کو چاہئے کہ کفیل سے ہروب کینسل کروانے کے بعد کفالت کی تبدیلی کے مرحلے کا آغاز کریں کیونکہ جب تک ہروب لگا ہے ، جوازات کے مرکزی سسٹم میں آپ کا کمپیوٹر بند ہو گا جس کی وجہ سے کوئی کارروائی نہیں کی جاسکتی ۔
 
 

شیئر: