Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عیدالاضحی پر مکہ اور حج مقامات پر ریکارڈ 22.3 ملین کالز

ان میں 19.1 ملین مقامی اور 3.2 ملین بین الاقوامی کالز تھیں( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کمیونیکیشن، سپیس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن نے کہا ہے کہ’اس سال مکہ مکرمہ اور حج مقامات پر عیدالاضحی پر کالز کی کل تعداد 22.3 ملین تک پہنچ گئی۔
ایس پی اے کے مطابق ان میں 19.1 ملین مقامی اور 3.2 ملین بین الاقوامی کالز تھیں۔
موبائل انٹرنیٹ انڈیکیٹرز کے حوالے سے اعداد وشمار سے ظاہر ہوتا ہے موبائل انٹرنیٹ کی   اوسط رفتار299 میگا بائٹس سیکنڈ تک پہنچ گئی۔

ڈیٹا کا یومیہ فی فرد استعمال 1229 میگا بائٹس تک پہنچ گیا (فوٹو: ایس پی اے)

ڈیٹا کا یومیہ فی فرد استعمال 1229 میگا بائٹس تک پہنچ گیا جو عالمی شرح سے زیادہ ہے۔
کمیونیکیشن اور ٹیکنالوجی کا شعبہ اعلی معیار کے ساتھ  انٹرنیٹ کی طلب کو پورا کرتا ہے جو مملکت کی قیادت کی خواہشات کے مطابق ہے۔
جدید ڈیوائسز اور انسانی وسائل تیز ترین ڈاون لوڈ سپیڈ کو  ممکن بناتے ہیں تاکہ حجاج کی کالز اور انٹرنیٹ کے استعمال میں آسانی ہو۔
یاد رہےمکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور حج مقامات پر وائی فائی رسائی پوائنٹس کی تعداد 10 ہزار 500 سے زیادہ ہے۔

 

شیئر: