مسجد نبوی کے امور کی جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ’ مسجد نبوی میں 15 ذی القعدہ سے یکم ذو الحجہ تک 12 ملین سے زیادہ نمازی اورعازمین آئے۔‘
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ’6 لاکھ 66 ہزار580 زائرین نے روضہ شریفہ میں حاضری دی۔
مزید پڑھیں
-
مسجد نبوی میں پندرہ دن کے دوران تین ہزار 360 ٹن زمزم کا استعمالNode ID: 890461
مسجد نبوی کے مخصوص حصوں میں تین لاکھ ایک ہزار 802 روزہ داروں میں افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے۔
2 لاکھ 18 ہزار336 زمزم کی بوتلیں تقسیم کی گئیں جبکہ اس عرصے میں تین ہزار 360 ٹن آب زمزم استعمال کیا گیا۔
اس کے علاوہ صفائی اور سینیٹائزنگ کے لیے41 ہزار 675 لٹرجراثیم کش مادے کا استعمال کیا گیا جبکہ 312 ٹن فضلہ ہٹایا گیا۔
مسجد کو معطر کرنے کے لیے 7 کلو گرام بخور اور 39 لٹر بہترین عطر استعمال کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ’ یہ اقدامات حج سیزن کے آپریشنل منصوبوں کا حصہ ہیں جن کا مقصد اللہ کے مہمانوں کو بہترین خدمات اور عبادت کےلیے آرام دہ ماحول کو یقینی بنانا ہے۔