Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طبی عملے نے بروقت علاج کرکے دو حجاج کی جان بچا لی

ایک مریض کو فضائی ایمبیولینس کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
حج سیزن کے دوران سعودی طبی عملے نے مزید دو حجاج کی جان بچائی ہے۔
سعودی وزراتِ دفاع کی ’ایئر میڈیکل ایویکیو ایشن ٹیم‘ نے ایک انڈونیشائی حاجی کی جان بچائی جسے مکہ میں دل کا دورہ پڑا تھا۔
مریض کو فضائی ایمبیولینس کے ذریعے مکہ کے النور ہسپتال سے طائف میں واقع کنگ عبدالعزیز سپیشلسٹ ہسپتال پہنچایا گیا۔
فضائی طبی امداد کے یونٹ نے، جس کا مرکز مشاعرِ مقدسہ کے قریب ہے، فوری طور پر مریض کو پہلی طبی امداد فراہم کی جس سے بچاؤ کا دورانیہ بڑھ گیا اور مریض کے زندہ بچنے کی شرح میں اضافہ ہوگیا۔
علاوہ ازیں مکہ میں النور سپسشلسٹ ہسپتال کے طبی عملے نے ترکیہ کے ایک حاجی کی جان بچائی۔
ایس پی اے کے مطابق ترک حاجی کی بڑی آنت میں ایڈوانس سطح کے ٹیومر کی تشخیص ہوئی فوری طور پر آپریشن کیا گیا۔
مکہ ہیلتھ کلسٹر نے بتایا ’مریض کو تشویشناک حال میں ہسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا ۔سی ٹی سکین سے بڑی آنت میں ایڈوانس سطح کے ٹیومر کا پتہ چلا جس سے آنت میں رکاوٹ تھی۔‘
میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر سرجری کا فیصلہ کیا، یہ پیچیدہ آپریشن تقریبا ڈیڑھ گھنٹے جاری رکھا، مریض اب مکمل صحت یاب ہے۔

 

شیئر: