Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العزیزیہ ریفرنس،نواز شریف کا بیان مکمل

  اسلام آباد ... سابق وزیر اعظم نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں بیان مکمل کرلیا۔ احتساب عدالت نے فریقین سے حتمی دلائل طلب کر لئے۔سابق وزیراعظم نے بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا کہ العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں اپنا دفاع پیش نہیں کر رہا۔یہ کیس میرے مخالفین کی طرف سے لگائے گئے الزامات اور جے آئی ٹی کی یکطرفہ رپورٹ پر بنائے گئے۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں غلط طریقے سے مجھے العزیزیہ اور ہل میٹل کا مالک ظاہر کیا گیا۔نواز شریف نے کہاکہ سپریم کورٹ کا بنچ بھی جے آئی ٹی کی رپورٹ سے مکمل مطمئن نہیں تھا۔ معاملہ ٹرائل کورٹ کو بھجوایا گیا تاکہ کوئی شک باقی نہ رہے۔ انہوںنے کہا کہ مفروضوں پر اس کیس کو چلایا گیا۔ یہ کیس منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری اور کرپشن کے الزامات پر شروع ہوا اور بے رحمانہ احتساب کے بعد بات آمدن سے زائد اثاثہ جات پر آگئی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ واجد ضیاءاور تفتیشی افسر کے سوا کسی گواہ نے میرے خلاف بیان نہیں دیا۔ان کا بیان قابل قبول شہادت نہیں۔

شیئر: