Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراق سے بری عازمین حج کا دوسرا قافلہ پہنچ گیا

’قافلے میں 4000 عراقی عازمین شامل تھے جو 160 بسوں کے ذریعے سرحد پر پہنچے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
عرعر کی بری سرحدی چوکی سے عراق سے آنے والے بری عازمین حج کا دوسرا قافلہ پہنچ گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دوسرے قافلے میں تقریباً 4000 عراقی عازمین شامل تھے جو 160 سے زائد بسوں کے ذریعے سرحد پر پہنچے ہیں۔
عراقی عازمین حج کا استقبال مکمل اور مربوط خدماتی نظام کے تحت کیا گیا جس میں کسٹم اور امیگریشن کی سہولیات، طبی خدمات اور آگاہی فراہم کرنے والی سروسز شامل تھیں۔
عراقی عازمین حج نے سرحدی گزرگاہ پر بہترین انتظامات کو سراہاہے اور سعودی عرب کی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شیئر: