Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افتتاحی ون ڈے پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 5وکٹوں سے شکست دیدی

  پورٹ الزبتھ: پاکستان نے ون ڈے سیریز کا افتتاحی میچ 5وکٹوںسے جیت لیا۔ہاشم آملہ کی سنچری پروٹیز کو میچ نہ جتواسکی۔ جنوبی افریقہ کو دلچسپ مقابلے میں شکست دے کر سیریز میں پاکستان نے 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔شاہینوں نے جنوبی افریقہ کی جانب سے 267 رنز کا ہدف آخری اوور کی پہلی گیند پرحاصل کیا۔ جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسس نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اوپنر ہینڈرکس 45رنز بنا کر آوٹ ہوئے تو ہاشم آملہ نے ون ڈے ڈیبیو کرنے والے وانڈر سین کے ساتھ مل کر شاندار سنچری اننگز کھیلی۔ پروٹیز بلے بازوں نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنائے۔اوپنر ہینڈرکس نے 45 رنز کی اننگزکھیلی جبکہ ون ڈے ڈیبیو کرنے والے وانڈر سین 93 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔اوپنر ہاشم آملہ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی اور 108 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ان کے ساتھ ڈیوڈ ملر 16 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ حسن علی اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ اوپنر امام الحق نے 86، محمد حفیظ نے 71 بنائے ، محمد حفیظ کو 63گیندوں پر 8چوکوں اور 2چھکوں کی مددسے 71رنز کی شاندار ناٹ آوٹ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیاگیا۔ بابر اعظم نے 49 رنز بنا کر اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا جبکہ فخر زمان نے 25، شعیب ملک نے 12، سرفراز احمد نے ایک اور شاداب خان نے 18 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے اولیور نے 2، پھلو لکوایو، عمران طاہر اور ہینڈرکس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔سیریز کا دوسرا میچ 22جنوری کو ڈربن میں کھیلا جائے گا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: