Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان سے جنرل ندیم رضا کی ملاقات

ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان عسکری شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر گفتگو ہوئی ہے ( فوٹو: واس)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور ان کے ہمراہ وفد نے ملاقات کی ہے۔ 

ملاقات کے دوران سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان عسکری شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر گفتگو ہوئی ہے۔ 

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس موقعے پر وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف، نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، شاہ سلمان کے نائب سکریٹری تمیم بن عبد العزیز، اسلام آباد میں سعودی ملٹری اتاشی کرنل عوض بن عبد اللہ الزہرانی اور ریاض میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز بھی موجود تھے۔ 
 

شیئر: