Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کی سلطان ہیثم سے ملاقات

مسقط پہنچنے پر سلطان عمان کے خصوصی مشیر شہاب بن طارق آل سعید استقبال کیا (فوٹو: واس)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سلطنت عمان کے دار الحکومت مسقط پہنچ کر قصر علم میں سلطان قابو س بن سعید کی وفات پر عمان کے نئے فرمانروا سلطان ہیثم بن طارق بن آل سعید سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے سلطان قابو س بن سعید کی وفات پر سلطان ہیثم اور عمانی بھائیوں سے رنج و ملال کا اظہار کیا ہے۔
سلطان ہیثم نے سچے برادرانہ جذبات اور رنج و ملال کے اظہار پر شاہ سلمان کے لیے قدرومنزلت اور ممنونیت کے جذبات پیش کیے۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ریاض سے سلطنت عمان پنچ گئے ہیں جہاں وہ سلطان قابوس بن سعید کے انتقال پر شاہی خاندان سے اظہار تعزیت کریں گے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان کی مسقط پہنچنے پر سلطان عمان کے خصوصی مشیر شہاب بن طارق آل سعید، امور دفاع کے مشیر بدر بن سعود بن حارب البوسعیدی کے علاوہ اعلیٰ سعودی اور عمانی حکام نے ان کا استقبال کیا ہے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود ریاض ایئر بیس سے مسقط پہنچ گئے ہیں ( فوٹو: واس)

اس سے قبل ایوان شاہی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود ریاض ایئر بیس سے مسقط روانہ ہوگئے ہیں۔
انہیں رخصت کرنے کے لیے ہوائی اڈے پر گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندربن عبدالعزیز، شاہی مشیرشہزادہ فیصل بن خالد، شہزادہ محمد بن نواف، ایوان شاہی میں مشیر ڈاکٹر ترکی بن سعود کے علاوہ دیگر اعلی عہدیدار اور سرکاری افسران بھی موجود تھے۔

خادم حرمین شریفین کے ہمراہ گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل بھی ہیں ( فوٹو: واس)

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ خادم حرمین شریفین کے ہمراہ گورنر مکہ مکرمہ اور شاہ سلمان کے مشیر شہزادہ خالد الفیصل، شہزادہ خالد بن فہد بن خالد، شہزادہ محمد بن فہد بن عبدالعزیز، شہزادہ طلال بن سعود، شہزادہ ڈاکٹر منصور بن متعب، شہزادہ سطان بن سعود، شہزادہ سعود بن نایف کے علاوہ شاہی خاندان کے دیگر افراد اور اعلی حکام بھی شامل ہیں۔
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: