Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرفیو کی خلاف ورزی ،جرمانے پر اعتراض کا طریقہ کار کیا؟

آن لائن 37 ہزار شکایات موصول ہوچکی ہیں(فوٹو اردونیوز)
سعودی عرب میں کرفیو کی خلاف ورزی پر دس ہزارجرمانے نے جہاں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس سے بچانے  میں موثر کردارادا کیا ہے وہیں اس سے کچھ مسائل بھی ہوئے ہیں-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق بعض سعودی شہریوں اور تارکین وطن نے مسائل کا  اظہار کیا تو محکمہ امن عامہ نے کرفیو کی خلاف ورزی پر لگائے جانے والے جرمانے کو چیلنج کرنے کا اختیار دیا ہے۔
 سوال یہ ہے کہ سعودی یا غیر ملکی کرفیو کی خلاف ورزی پر لگائے جرمانے پر اعتراض کا کیاطریقہ کار کیا ہے۔
امن عامہ کے ترجمان بریگیڈیئر شامی الشویرخ نے بدھ کو پریس کانفرنس میں کہا ہےکہ’ ہر علاقے میں ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جسے کرفیو قوانین کی خلاف ورزی پر اعتراضات کے دعوے نمٹانے کا اختیار دیا گیا ہے‘-

محکمہ امن عامہ نے کرفیو کی خلاف ورزی پر جرمانے کو چیلنج کرنے کا اختیار دیا ہے۔(فوٹواخبار24)

الشویرخ نے مزید بتایا کہ ’گزشتہ دنوں بہت سے لوگوں نے دریافت کیا تھا کہ کرفیو خلاف ورزی کے فیصلے پر اعتراض کا طریقہ کار کیا ہے‘؟۔
ترجمان نے بتایا کہ ہر علاقے میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جسے کرفیو قوانین کی خلاف ورزی پر اعتراض کے معاملات نمٹانے کاا ختیار دیا گیا ہے۔جس سعودی شہری یا مقیم غیر ملکی کو کرفیو خلاف ورزی کے جرمانے پر اعتراض ہو تو وہ اپنے علاقے کی متعلقہ کمیٹی سے رجوع کرسکتا ہے- اس کمیٹی کا سربراہ ریجن کا پولیس ڈائریکٹر ہوتا ہے-
مملکت کے تمام علاقوں میں قائم یہ کمیٹیاں ہی اعتراضات کا جائزہ لے کر ان  کے بارے میں فیصلے کی مجاز ہیں-
ترجمان نے بتایا کہ ’  اعتراضات موصول ہوئے ہیں ہر ایک کا دعوی تھا کہ وہ انتہائی ضرورت کے تحت باہر نکلے تھے۔ان پر جو کرفیو جرمانہ لگایا گیا ہے وہ غلط ہے۔
 

شیئر: