Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے مریض کہاں اور کتنے؟

 چار مزید اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد پچیس ہوگئی(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں جمعے کو کورونا کے154 نئے کیس سامنے آنے کے بعد کل تعداد دوہزار سے تجاوز کر گئی۔
 چار مزید اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد 25 ہوگئی جبکہ اب تک 315 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں'
وزارت صحت کے اعداد وشمار کے مطابق جمعے کو کورونا کے نئے مریضوں میں مدینہ منورہ میں چونتیس،جدہ میں تیس،مکہ مکرمہ میں اکیس،تبوک میں گیارہ،ریاض میں تیرہ ،بریدہ میں نو،القطیف میں چھ ،الھفوف میں چارنئے کیس سامنے آئے۔
الخبر،الرس اورنجران میں تین، تین،محایل عسیر،الخفجی اورظہران میں دو،دو،خمیس مشیط،دمام،راس تنورہ،الوجہ اور ضبا میں ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔
 وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ’ نئے کیسوں میں سے 3افراد بیرون ملک سے آئے تھے جبکہ باقی 151 لوکل کیریئرکے ذریعے اس مرض میں مبتلا ہوئے ہیں‘۔

شیئر: