Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے صحت یاب ہونے والوں میں سعودی عرب آگے

کورونا وائرس دنیا بھر کے ملکوں میں پھیلتا چلا جارہا ہے-(فوٹو سوشل میڈیا)
خلیجی ملکوں میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کے لحاظ سے سعودی عرب دوسرے نمبر پر  آگیا ہے-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق نیا کورونا وائرس دنیا بھر کے ملکوں میں پھیلتا چلا جارہا ہے- متاثرین کی تعداد میں چوبیس گھنٹے کے دوران اضافہ دیکھنے میں آیا ہے-
 عالمی ادارہ صحت اور امریکی یونیورسٹی جان ہاپکنز نے نئے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والو ں کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق دو لاکھ سے زیادہ افراد اب تک صحت یاب ہوچکے ہیں۔
متاثرین کی تعداد دس لاکھ کی حد عبور کرچکی ہے- 

امارات پانچویں نمبر پر ہے جہاں  61 افراد شفا یاب ہوئے ہیں-(فوٹو العربیہ)

خلیجی اورعرب ممالک میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض بحرین میں صحت یاب ہوئے ہیں وہاں 635 متاثر ہوئے تھے۔ ان میں سے341 شفا یاب ہوچکے ہیں-
سعودی عرب کا اس حوالے سے نمبر دوسرا ہے- مملکت میں متاثرین کی تعداد 2039 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں سے 351 شفا یاب ہوچکے ہیں-
کویت کا نمبر تیسرا ہے جہاں کورونا وائرس کے 341 متاثرین میں سے 81 شفا یاب ہوچکے ہیں-

 دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد دس لاکھ کی حد عبور کرچکی ہے- (فوٹو سوشل میڈیا)

خلیجی ممالک میں کورونا کے مرض سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد کے حوالے سے قطر کا نمبر چوتھا ہے جہاں اب تک 71 افراد شفا یاب ہوچکے ہیں۔
امارات پانچویں نمبر پر ہے جہاں 814 متاثرین میں سے 61 شفا یاب ہوئے ہیں-
سلطنت عمان میں 231 متاثرہوئے تھے اور ان میں سے 57 صحت یاب ہوئے ہیں-
عراق میں 728 افراد متاثر ہوئے تھے اور 182 افراد شفا یاب ہوچکے ہیں-

شیئر: