Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی کمیونٹی کے لیے واٹس ایپ سروس

جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ نے پاکستانی کمیونٹی کے لیے واٹس ایپ سروس شروع کی ہے۔ فائل فوٹو
سعودی عرب نے  پاکستانی کمیونٹی کی اپنے پیاروں کی مقامی تدفین کے لیے سفری پابندیوں کے دوران این او سی جاری کرنے کے لیے واٹس ایپ سروس شروع کی ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس پر قابو پانے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے دوران بعض علاقوں میں محدود کرفیو کا نفاذ کرتے ہوئے مختلف شہروں میں آمد و رفت پر پابندی لگائی گئی ہے۔

ان حالات میں پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے سعودی عرب کے مغربی ریجن میں مرنے والے افراد کی آخری رسومات کے انتظامات کے لیے جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ نے واٹس ایپ سروس شروع کی ہے۔
جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ نے پاکستانی کمیونٹی سے کہا ہے کہ کرفیو کے اوقات کے دوران اپنے کسی عزیز کی تدفین کے لیے اجازت نامہ لے سکتے ہیں اور اس کے لیے درج ذیل نمبرز پر اپنی متعلقہ دستاویز فراہم کرکے این او سی حاصل کرسکتے ہیں۔
 
فیاض احمد 0533585184
زاہد احمد 0542556778
محمد عثمان 0592068461
واضح رہے کہ سعودی عرب میں حکومت نے کرفیو کے اوقات میں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے باہر نکلنے پر سختی سے پابندی عائد کر رکھی ہے۔

شیئر: