Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات سے طبی امداد، ایک اور طیارہ پاکستان پہنچ گیا

متحدہ عرب امارات کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے فراہم کی جانے والی طبی اورغذائی امداد کی تیسری کھیپ منگل کی شام اتحاد ائیرویز کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئی.
اماراتی خبر رساں ایجنسی وام  کے مطابق 14 میٹرک ٹن طبی اور غذائی امداد سے پاکستان میں کورونا وائرس سے نمنٹنے کے لیے کی جانے والی کوششوں میں مدد ملے گی.
یہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے کام کرنے والے لگ بھگ سات ہزار میڈیکل پروفیشنلز کےلیے مددگار ہوگی.

 طبی امداد کی دوسری کھیپ پانچ اپریل کو پاکستان کے حوالےکی گئی تھی.

بیان کے مطابق پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیرحمدعبید ابراہیم سالم الزابی نے امداد کی فراہمی کے حوالے کہا کہ پاکستان اور امارات کے درمیان برادرانہ تعلقات دہائیوں سے ہیں. باہمی تعاون سے یہ مزید مضبوط ہوں گے.
’ یو اے ای کو فخر ہے کہ اس نے کورونا وائرس کےخلاف جنگ میں عالمی یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی مدد کی ہے‘.
انہوں نے کہا کہ’ اس امداد کے ذریعے ہم پاکستان اور دنیا بھر میں فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کا احترام کرتے ہیں جو اس بحران کو ختم کرنے کے لیے انتھک کام کر رہے ہیں‘.

امارات نےاب تک تیس سے زائد ملکوں کوامداد فرہم کی ہے.

 یاد رہے کہ سفارتی ذرائع کے مطابق یو اے ای حکومت کی جانب سےطبی امداد کی پہلی کھیپ دو اپریل کو پاکستان بھیجی گئی تھی جس میں کورونا ٹیسٹنگ کٹس،سینیٹائزر اور طبی آلات شامل تھے.
  گیارہ ٹن طبی امداد کی دوسری کھیپ پانچ اپریل کو پاکستان کے حوالےکی گئی تھی.
متحدہ عرب امارات نےاب تک تیس سے زائد ملکوں کو 320 میٹرک ٹن سے زائد امداد فرہم کی ہے.

شیئر: