Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی فوج کا خطے میں امریکی اور اسرائیلی بینکوں اور اقصادی مراکز کو نشانہ بنانے کا اعلان

ایران کی فوج نے خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے اقتصادی اہداف، خصوصاً بینکوں پر حملے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ایرانی فوج کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب منگل کو تہران میں واقع ایک ایرانی بینک پر مبینہ طور پر حملہ ہوا۔
یہ اعلان ایرانی فوج کے مرکزی آپریشنل کمانڈ خاتم الانبیا کی جانب سے بدھ کو سرکاری ٹی وی پر نشر کیا گیا۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ دشمن نے ہمیں یہ آزادی دے دی ہے کہ ہم امریکہ اور صہیونی حکومت سے تعلق رکھنے والے اقتصادی مراکز اور بینکوں کو نشانہ بنائیں۔
خاتم الانبیا نے اسی بیان میں خطے کے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بینکوں کے اردگرد ایک کلومیٹر کے علاقے میں جانے سے گریز کریں۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ منگل کو امریکہ اور اسرائیل کے حملوں میں تہران میں ایک بینک کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں بینک کے کچھ ملازمین ہلاک ہو گئے، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ اس حملے میں کتنی ہلاکتیں ہوئیں۔

شیئر: