Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای، ’محفوظ اور خیریت سے ہیں‘

ایران کے سرکاری ٹی وی نے خامنہ ای کو ’رمضان کی جنگ کا زخمی فوجی‘ کہا تھا (فوٹو:اے پی)
ایرانی صدر کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای محفوظ اور خیریت سے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یوسف پزشکیان نے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’مجھے خبر ملی کہ مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہو گئے ہیں۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’میں نے کچھ دوستوں سے پوچھا جن کے رابطے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ الحمدللہ، وہ محفوظ اور خیریت سے ہیں۔‘
ایران کے سرکاری ٹی وی نے خامنہ ای کو ’رمضان کی جنگ کا زخمی فوجی‘ کہا تھا لیکن یہ نہیں بتایا کہ زخم کی نوعیت کیا ہے۔
بدھ کو نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں تین ایرانی عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’خامنہ ای زخمی ہو چکے ہیں۔ ان کی ٹانگوں پر چوٹیں آئی ہیں لیکن وہ ہوش میں ہیں اور انہوں نے ایک انتہائی محفوظ مقام پر پناہ لے رکھی ہے۔‘

شیئر: