تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
بدھ کو ڈھاکہ کے شیر بنگلہ سٹیڈیم میں پاکستان کے 114 رنز کا ہدف بنگلہ دیش نے 16ویں اوور کی پہلی گیند پر دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
مزید پڑھیں
-
پہلا ون ڈے: بنگلہ دیش نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دیNode ID: 901663
اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم 30 اوورز میں 114 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی تھی۔
پاکستان کی جانب سے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا، سات کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے۔
پاکستان کی اس ناکامی پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
Shaheen Shah Afridi before PAK-BAN series - "This ODI series vs Bangladesh will set the path for the 2027 World Cup. We will win this series and the World Cup itself."
Meanwhile, Pakistan has lost 9 wickets for 91 runs in 25 overs
What's your takepic.twitter.com/Ny93wOXAcJ
— Fan Account Richard Kettlebourogh (@RichKettle07) March 11, 2026
ایک فین اکاؤنٹ نے لکھا کہ ’شاہین آفریدی میچ سے قبل کہہ رہے تھے کہ بنگلہ دیش کے خلاف یہ سیریز سنہ 2027 کے ورلڈ کپ کا تعین کرے گی اور پھر بنگلہ دیش نے آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔‘
Performance sab ki kharab rahi, but Shumail Hussain ko ziada target Kia jaraha .agar cricket me parchi problem he tu selective criticism aur hypocrisy are even more bigger problems in this country. #PakVsBan pic.twitter.com/9VAbJi8MLC
— Moments & memories (@momentmemori) March 11, 2026
ایک صارف نے لکھا کہ ’پرفارمنس سب کی خراب ہے لیکن شامل حسین کو زیادہ ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔‘
I can’t stop laughing at this team, seriously.#pakvsBan pic.twitter.com/w6MGAMFV2T
— Haroon (@Mengg_Dagg) March 11, 2026
صارف ہارون نے پاکستان ٹیم کی کارکردگی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری تو ہنسی نہیں رُک رہی۔‘
Nahid Rana literally destroyed Pakistani batting lineup with his brilliant bowling. What a spell from him. Absolute peach!! #PAKvBAN #BANvPAK #PAKvsBAN pic.twitter.com/x4ABN6H9KN
— Tehseen Qasim (@Tehseenqasim) March 11, 2026
تحسین قاسم نے لکھا کہ ’ناہید رانا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے پاکستانی بیٹنگ لائن کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ ان کی طرف سے زبردست سپیل دیکھنے کو ملا، واقعی ایک لاجواب کارکردگی۔‘
Sharamnaak Defeat. #PakVsBan pic.twitter.com/n0FEmPgpDZ
— Moments & memories (@momentmemori) March 11, 2026












