Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاک ڈاؤن میں دنیا بھر سے ورزش کی تصاویر

لاک ڈاؤن نے انسانی زندگی کو بدل کر رکھ دیا ہے، لیکن دنیا کے کئی ممالک میں آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن میں نرمی کی جا رہی ہے جس سے زندگی کچھ رواں ہوتی نظر آ رہی ہے۔
ورزش کرنے کے شوقین افراد لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے گھروں میں اپنا شوق پورا کر رہے ہیں جبکہ جن ممالک میں نقل و حرکت میں نرمی کی گئی ہے وہاں لوگوں کو دو ماہ بعد گھروں سے نکل کر ورزش کرنے کا موقع ملا ہے۔
روئٹرز اور اے ایف پی کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے دنیا کے مختلف ممالک میں لوگ گھروں، ساحل سمندر، پارکس اور جِمز کے اندر ورزش کر رہے ہیں۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لی گئی یہ تصویر پروفیشنل سکیٹ بورڈر ٹونی ہاک کی ہے جس میں وہ ایک ٹیبل کے اوپر سے قلابازی لگا رہے ہیں۔

برطانیہ کی کاؤنٹی ڈرہم میں کِک باکسنگ کے سابق عالمی چیمپین ایلن کریگ ایکشن میں نظر آ رہے ہیں۔

فلسطینی کراٹے ماسٹر خالد شیخ العید کے بچے ایک چھت پر اپنے والد سے کراٹے کی ٹریننگ لے رہے ہیں۔

یہ تصویر کینیڈین اولمپک تیراک سٹیفنی ہارنر کی ہے جو برٹش کولمبیا میں سوئمنگ سوٹ پہنے پریکٹس کر رہی ہیں۔

سپین میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد لوگ ماسک پہنے ورزش کر رہے ہیں، تاہم میڈرڈ اور بارسلونا میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔

مراکش کے دارالحکومت رباط میں لی گئی یہ تصویر پروفیشنل تھائی باکسر زکریا باؤماما کی ہے جو اپنے گھر کی چھت پر ٹریننگ میں مصروف ہیں۔

اٹلی کے دارالحکومت روم میں مشہور سیاحتی مقام کلوزیم کے باہر ایک خاتون یوگا کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اٹلی میں بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ہے۔

شیئر: