Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الحاشیہ فیسٹیول میں حائل کی زرعی مصنوعات کی نمائش

سعودی وزارتِ ماحولیات، آب اور زراعت نے حائل ریجن کے القاعد سینٹر میں الحاشیہ فیسٹیول کا افتتاح کیا ہے جس میں 32 سے زیادہ پویلین صرف کھجوروں یا ان سے بنائی جانے والی مختلف پروڈکٹس کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ وزارت، حائل کی زرعی پروڈکٹس کی نمائش بھی کر رہی ہے جن میں سٹرس والے پھل اور شہد کے علاوہ، غذا کو پروسیس کرنے والی صنعتوں کی مصنوعات شامل ہیں۔
حائل میں وزارتِ ماحولیات، آب اور زراعت کی برانچ کے  ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر فہد الحسنی نے اس موقع پر کہا کہ الحاشیہ فیسٹیول، القاعد سینٹر اور القھوین ریزرو کی کوششوں کو عملی شکل دے رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ان کوششوں سے زرعی شعبے کو سہارا ملتا ہے اور ساتھ ساتھ مقامی کمیونٹی کی خدمت بھی ہو جاتی ہے۔‘
ڈاکٹر فہد الحسنی نے کہا کہ’ ایسے اقدامات سے وزارت کی حائل کی برانچ کی طرف سے مختلف انیشیٹیوز کو تعاون فراہم کرنے میں گہری دلچپسی کا اظہار بھی ہوتا ہے، جو اس علاقے کی زرعی پروڈکٹس کے لیے سامنے لائے گئے ہیں۔‘

’ان کوششوں سے پائیداری میں بہتری آئے گی اور قدرتی وسائل کا حتی الامکان مفید استعمال ہو گا۔‘
وزارت ماحولیات، آب اور زراعت کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق اس طرح کے ایونٹس، معاشی اور سیاحتی سرگرمیوں کو بروئے  کار لانے میں مدد دیتے ہیں اور حائل ریجن کی زرعی شناخت کو نمایاں کرتے ہیں۔

 

شیئر: