Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یورپی ممالک میں معمول کی طرف لوٹتی زندگی

یورپ میں کئی مقامات عوام کے لیے پیر سے کھول دیے گئے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک اٹلی سمیت براعظم یورپ کے کئی ممالک میں پیر کو لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا آغاز ہو گیا ہے۔ 
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے احتیاطی تدابیر کے ساتھ ان ممالک میں زندگی معمول کی طرف لوٹ رہی ہے۔

اٹلی کے شہر میلان میں دو خواتین ایک کیفے میں بیٹھے کافی اور پیسٹری سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ واضح رہے کہ اٹلی میں ریستوران اور گرجا گھروں کو عوام کے لیے پیر سے کھول دیا گیا ہے۔
 

ایک جوڑا یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے تاریخی مقام ایکروپولس میں ایک آثارِ قدیمہ میں موجود پارتھینون ٹیمپل کا دورہ کر رہا ہے۔ یونان میں مئی 11 کو چند عوامی مقامات کھولنے کا اعلان کر دیا گیا تھا۔

اٹلی کے دارالحکومت روم میں ایک بیوٹی سیلون میں ایک خاتوں ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے صارف کا مینی کیور کر رہی ہیں۔ 

اٹلی کے شہر میلان میں لوگ خریداری کے لیے کپڑوں کی ایک دکان کے باہر اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔

میلان میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے ایک اور مرحلے کے بعد لوگوں کو ماسک پہنے دکانوں میں خریداری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

شیئر: