Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہاڑوں میں گھری، پھلوں سے سجی، ذی عین بستی

ذی عین بستی میں کیلے، آم، امردو اور خوشبودار لکڑیوں کے درخت کثرت سے پائے جاتے ہیں‘ ( فوٹو: واس)
سعودی عرب کے جنوب میں باحہ ریجن ہے جہاں 1200 دیہی علاقے اور بستیاں آباد ہیں۔ ان میں تاریخی بستی ذی عین بھی شامل ہے جو صدیوں پہلے آباد ہوئی تھی۔

سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق ذی عین تاریخی بستی میں کئی چیزیں قابل توجہ ہیں۔ یہاں 58 تاریخی محل ہیں جن کی تعمیر پتھروں سے ہوئی ہے۔

یہ بستی جبل ابیض کی چوٹیوں پر آباد ہے جس کی زمین زرخیز اور و آب و ہوا خوشنما ہے۔ 2014 میں اس بستی کا دیگر ملتی جلتی بستیوں سمیت یونسکو میں اندراج ہوا ہے۔

یہاں جگہ جگہ میٹھے پانی کے چشمے اور خوشبو دار لکڑی کے درخت ہیں۔ یہ سطح سمندر سے 1985 میٹر بلند ہے۔

باحہ شہر آنے والے اس بستی میں کچھ وقت گزرانے ضرور آتے ہیں۔ یہ بستی شہر سے 20 کلو میر دور تہامہ پہاڑی چوٹیوں کے قریب ہے۔

ذی عین بستی کیلے، آم، امرود اور خوشبودار لکڑیوں سے مشہور ہے۔ علاقہ میں سال کے بیشتر ایام میں بارش رہتی ہے۔ بلندی پر واقع ہونے کی وجہ سے بستی ہر وقت بادلوں میں گھری رہتی ہے۔

باحہ مارکیٹ کو اس بستی سے سالانہ کئی ٹن پھل اور کادی نامی خوشبودار لکڑی فراہم کی جاتی ہے۔

 

شیئر: