العلا ڈیزرٹ پولو چیمپئن شپ، دنیا کے بہترین سٹارز کی شرکت
العلا رائل کمیشن کے تحت العلا ڈیزرٹ پولو چیمپئن شپ کا پانچویں ایڈیشن الفرسان ایکویسٹرین ویلج میں جاری ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس تین روزہ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں اور 18 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں دنیا کے چند بہترین پیشہ ور پولو سٹارز شامل ہیں۔
چیمپئن شپ میں چھ ایلیٹ ٹیمیں الفرسان ویلج کے گراونڈ میں مدمقبل ہیں جہاں دلچسپ مقابلے دیکھنے میں آئے۔ چھ ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
افتتاحی میچ میں العلا کی ٹیم نے دادن ٹیم کے خلاف 3-5 کے سکور سے فتح حاصل کی۔ بعد ازاں العلا کی ٹیم نے بی ایس ایف ٹیم کے خلاف 2-4 سے کامیابی سمیٹی۔
ٹورنامنٹ کے میچز میں اعلیٰ درجے کے کھیل کی مہارت کے ساتھ لگژری ہاسپیٹیلٹی اور تفریح بھی ہے۔
مقابلے کے ساتھ مہمانوں نے ایک غیرمعمولی ماحول کا بھی لطف اٹھایا، جس میس لگژری ہاسپیٹیلٹی، لائیو تفریح، مخلتف انٹر ایکٹیو تجربات کے ساتھ فیملیز کے لیے سرگرمیاں شامل تھیں۔

چیمپئن شپ میں مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کی بھی موجود ہے کیونکہ یہ ایونٹ عالمی سطح پر صحرائی پولو کی ایک ممتاز منزل کے طور پر جانا جاتا ہے۔
العلا ڈیزرٹ پولو چیمپیئن شپ العلا کے منفرد ثقافتی اور سیاحتی منظرنامے کے ساتھ گورنریٹ کی حیثیت کو عالمی معیار کے کے کھیلوں کے ایونٹس کے مرکز کے طور پر مزید مستحکم کرتی ہے۔
